Posts

سباب اور مسببات

 بسم اللہ الرحمن الرحیم *اسباب اور مسببات… کیا نتائج کا حاصل کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے؟* *مثال کے طور پر نصرۃ۔* (ترجمہ) اسباب اور مسببات کا مطالعہ، اسباب اور نتائج کے باہمی تعلق کا جائزہ، یا جسے سببیّت کا قانون کہا جاتا ہے، اور یہ کہ آیا یہ تعلق ثابت اور غیر متغیر ہے یا نہیں، یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر علمی، فکری اور شرعی تحقیق کرنے والے علماء طویل عرصے سے غور وفکر کرتے آئے ہیں۔ عملی طور پر تمام لوگوں کے درمیان یہ بات مسلم ہے کہ یہ تعلق بدیہی اور قطعی ہے، اور یہ ربط و تعلق دراصل اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی عطا کردہ قدر اور اس کی وہ قدرت ہے جو اشیاء اور انسانوں میں کبھی تبدیل نہیں ہوتی۔ اس سیاق میں "سبب" کی اصطلاح دو معنوں میں استعمال ہوتی ہے۔ ایک وہ مفہوم جو عقلی اور مادی امور دونوں میں مراد لیا جاتا ہے، یعنی کوئی ایسی چیز جو کسی دوسری چیز کا سبب ہو اور جس سے کوئی نتیجہ پیدا ہو۔ مثال کے طور پر، کسی ٹھوس چیز سے ٹکرانے پر شیشے کا ٹوٹ جانا، یا اگر رسی ٹوٹ جائے تو اس سے لٹکی ہوئی کسی شے کا گر جانا، یا اندرونی دباؤ کے بڑھتے چلے جانے سے کسی بند شے کا پھٹ جانا۔ یہ ٹکر لگنا، ٹوٹ جانا یا دباؤ...

ٹرمپ کی پیوٹن سے الاسکا میں ہونے والی ملاقات

 بسم اللہ الرحمن الرحیم ٹرمپ کی پیوٹن سے الاسکا میں ہونے والی ملاقات (ترجمہ) سوال: امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن نے 16 اگست 2025ء کو الاسکا میں ملاقات کی۔ کیا وہ اہم معاملات پر کسی معاہدے پر پہنچے؟ اس ملاقات کا دونوں ممالک کے تعلقات اور یوکرین پر کیا اثر پڑے گا؟ نیز بین الاقوامی طور پر یورپ اور چین پر اس ملاقات کے کیا اثرات ہوں گے؟ جواب:  درج بالا سوالات کے جوابات کو واضح کرنے کے لئے ہم مندرجہ ذیل نکات کا جائزہ لیتے ہیں: 1- پچھلی تین دہائیوں میں امریکہ اور روس کے تعلقات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ 1991ء میں سوویت یونین کے انہدام سے پہلے یہ تعلقات دو سپر پاورز کے مابین تھے جو کہ دنیا کے امور پر قابض تھیں۔ لیکن سوویت یونین کے زوال کے بعد روس عالمی منظرنامے سے پیچھے ہٹ گیا اور اپنے ہی اندر سمٹ کر رہ گیا، جبکہ امریکہ روس کے زوال کی گہرائی پر کڑی نظر رکھے رہا اور روس کے سوویت اثر و رسوخ والے علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ بعد ازاں روسی صدر پیوٹن نے روس کو ایک بڑی طاقت کے طور پر دوبارہ عالمی مقام بحال کرنے کی کوشش کی، جسے امریکہ نے مسترد کر دیا۔ دونوں ممالک کے اہداف کے درم...